سوات (ابلاغ نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 231 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا خطہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
زلزلے کے دوران شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جھٹکے محسوس ہونے کی صورت میں محفوظ مقام پر پناہ لیں۔
مزید پڑھیں :https://ablaghnews.com/world/295/






