وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کاافتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا۔

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے،تعلیم سے دانش کشید کرنے کیلئے دانش اسکول جیسے اداروں کی ضرورت تھی،وژن کا مقصد مستقبل کی نسلوں کی تعلیم وتدریس کا انتظام کرنا تھا۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ دانش کا یہ سفر فکر،جستجو ،تحقیق اور ترقی کا سفر ہے ،امید ہےآئندہ نسلیں اس پہلے قدم کو منزل تک پہنچانے کا ذریعہ سمجھیں گی۔

اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا شہبازشریف کوسیاستدان اورخادم پنجاب وپاکستان کےطورپرجانتی ہے وہ بہترین اصلاحات کرنے والے رہنما ہیں،انہوں نے بچوں کیلئے اسکالرشپس اورپنجاب دانش اتھارٹی کی بنیاد رکھی جو اب پاکستان دانش اتھارٹی کے طور پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں