درِفشاں سلیم کے لہنگے نے ماورا حسین کی یاد تازہ کردی، سوشل میڈیا پر بحث

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم ایک فیشن شو میں پہنے گئے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، جہاں ان کے لہنگے کا موازنہ اداکارہ ماورا حسین کے 2024 میں پہنے گئے لباس سے کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق درِفشاں سلیم نے حال ہی میں لام فیشن ویک (LAM Fashion Week) میں معروف فیشن برانڈ ’میہا آفیشل‘ کی شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی۔ اس موقع پر انہوں نے پیچ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، جس نے فیشن کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کی۔

تاہم، لباس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس کی مماثلت اداکارہ ماورا حسین کے ایک سابقہ لباس سے جوڑنا شروع کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی فیشن برانڈ نے 2024 میں ماورا حسین کو بھی شو اسٹاپر کے طور پر تقریباً اسی طرز کا لہنگا پہنایا تھا۔

متعلقہ خبریں