وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ترقیاتی کونسل کے نمائندگان کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسلز کے قیام کی منظوری دے دی، جس کے بعد وفاقی حکومت نے کونسلوں کے 48 نامزد ارکان کی حتمی فہرست کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ان کونسلوں کے ارکان کا انتخاب متعلقہ اضلاع میں جرگوں کی باہمی مشاورت سے کیا گیا، نامزدگیوں کے لیے ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے جرگے منعقد کیے گئے جبکہ جرگوں کی جانب سے نامزد ارکان کی فہرست ایڈیشنل چیف سیکرٹری علاقہ ترقیاتی سیکرٹریٹ نے مرتب کی۔ بعدازاں نامزد ارکان کے نام مشاورت کے بعد چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ارسال کیے گئے جنہوں نے فہرست گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوائی۔ گورنر نے نامزد ارکان کے نام وفاقی حکومت کو ارسال کیے، جس کے بعد حتمی فہرست جاری کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت اللہ خان کو علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ شمالی وزیرستان سے وزیر قبیلے کے ملک خان مرجان وائس چیئرپرسن ہوں گے۔

متعلقہ خبریں