ابلاغ نیوز کے آغاز پر حق و سچ کی آواز بلند کرنے کا عزم

 

اسلام آباد( ابلاغ نیوز ) بسم اللہ الرحمان الرحیم ۔۔۔۔

کامیابی، ناکامی اور ہر معاملے کا اختیار اسی ذاتِ باری تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔میں اللہ تعالیٰ کے پاک نام سے اپنی ویب سائٹ *’’ابلاغ نیوز‘‘ کا آغاز کر رہا ہوں۔

اس موقع پر بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت اس نئے سفر کو میرے لیے باعثِ برکت بنائے، میرے رزقِ حلال میں وسعت عطا فرمائے اور مجھے دیانت داری، محنت اور خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق دے۔ابلاغ نیوز کے آغاز کا مقصد محض ایک ویب سائٹ کا قیام نہیں، بلکہ ایک ایسے مؤثر، ذمہ دار اور معتبر صحافتی پلیٹ فارم کی بنیاد رکھنا ہے

جو ملک و قوم کی بہتری، عوامی مسائل کی نشاندہی، مثبت سوچ کے فروغ اور حق و سچ کی آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ صحافتی اقدار، غیر جانب داری، دیانت داری اور ذمہ دارانہ ابلاغ کو مقدم رکھتے ہوئے عوام تک مستند اور بروقت معلومات پہنچائی جائیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ابلاغ نیوز کو عوامی اعتماد کا امین بنائے، اسے مظلوموں کی آواز، عوامی مسائل کی ترجمان اور قومی مفاد کے لیے مؤثر ذریعہ ابلاغ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہر قدم پر رہنمائی فرمائے، نیک مقاصد میں کامیابی عطا کرے اور اس کوشش کو ملک و قوم کے لیے خیر و بھلائی کا ذریعہ بنائے۔*آمین ثم آمین یا رب العالمین!

زیرِ ادارت: عزیر احمد خان
ایڈیٹر: مہد احمد خان
ابلاغ نیو ز۔۔حق، سچ اور ذمہ دار صحافت کے عزم کے ساتھ

متعلقہ خبریں