ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف و ہر دلعزیز جوڑی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار امیر گیلانی نے ایک خوبصورت و یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ننھے شہزادے کی آمد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اسپتال سے اپنے نومولود بیٹے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے کے کان میں اذان دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اور اس کا مفہوم بھی بتایا ہے اور لکھا ہے کہ ہمارا بیٹا ازمر جس کے معنی شیر کے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امیر گیلانی نے ایک قرآنی آیت اور اس کا ترجمہ بھی شیئر کیا ہے کہ ’اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا عطاء فرمائے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے‘، الحمد للّٰہ! سید ازمر حسین کمال گیلانی، ہمارے جنگل کا بادشاہ، ہمارا فخر، ہمارا سب سے چھوٹا اور انتہائی قیمتی خزانہ۔

فنکار جوڑی کی جانب سے یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے ماورہ حسین اور امیر گیلانی نے کئی برس تک اپنے تعلقات کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کے بعد فروری 2025 میں شادی کی تھی۔ دونوں اداکار متعدد ٹیلی ویژن ڈراموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جن میں 2020 کا ڈرامہ ثبات اور 2023 کا ڈرامہ نیم شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں